ہفتہ 27؍ذیقعد 1444ھ17؍جون 2023ء

شیل پاکستان میں اپنا کاروبار بند نہیں کر رہا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ شیل پاکستان میں اپنا کاروبار بند نہیں کررہا، شیل ایک اور بین الاقومی انویسٹر کو اپنے شیئرز بیچنا چاہتا ہے، شیل کئی یورپی ممالک میں بھی اپنا کاروبار ری آرگنائز کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ شیل کمپنی اپنے شیئر بیچ کر بیرون ملک رقم نہیں لے جا رہی، شیل کمپنی جو بھی فیصلہ کرے گی وہ حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کی پابند ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کو ایک ارب ڈالر کی قرض کی واپسی کا انتظام بھی کر لیا ہے، پہلے پیمنٹ کرنے سے کچھ رقم چارج کی جاتی ہے، وزارت خزانہ نے چینی بینک سے رابطہ کیا، چینی بینک کو مقررہ وقت سے پہلے ادائیگی کرنے کا کہا، بیرونی ادائیگیوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پیر کو ہم نے چین کو ادائیگی کی، 30 کروڑ ڈالرز کی بھی چین کو ادائیگی کردی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ چین سے 30 کروڑ ڈالرز جلد مل جائیں گے یہ طے کر چکے ہیں کہ ادائیگی فاسٹ ٹریک سے کی جائے گی، 300 ملین ڈالر بھی پاکستان کو 3 یا 4 روز میں واپس آجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.