ہفتہ 27؍ذیقعد 1444ھ17؍جون 2023ء

سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی معطل، نوٹیفکیشن جاری

 سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے دور میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے عہدے پر فائز محمد خان بھٹی کو سروس سے معطل کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی سفارش پر معطل کیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے دور میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کےعہدے پر فائز محمد خان بھٹی کرلیا۔

محمد خان بھٹی پر بطور پرنسپل سیکرٹری کرپشن کے الزامات ہیں، وہ اس وقت اینٹی کرپشن کی حراست میں ہیں۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارلیمانی افیئرز رائے ممتاز بابر کو بھی برطرف کر دیا گیا۔

رائے ممتاز بابر کو چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں ڈی جی پارلیمانی افیئرز مقرر کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.