پیر 29ذیقعد 1444ھ 19؍جون2023ء

بجٹ کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا، محمد حسین

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا ہے کہ بجٹ کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا، حکومت نے بجٹ بنایا لیکن اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا کہ ایوان میں حکومت کے 15 اور اپوزیشن کے 5 اراکین ہیں۔

محمد حسین کا کہنا ہے کہ میں نے 24 بجٹ میں تقاریر کی ہیں، اس سے برا حال کبھی نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تجاویز کو اس بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا، دس سال میں 8 ہزار 829 ارب روپے وفاق سے ملے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے دو ہزار 87 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے، 6 ارب روپے غیر ترقیاتی اسکیموں پر خرچ ہوئے اور رواں سال ریونیو 479 ارب روپے جمع ہوا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ لاہور ہم سے آگے نکل گیا وہاں کے لوگ لاہور کو اون کرتے ہیں، آپ لوگ کراچی کو اون کریں، سندھ کے لوگوں نے ہمیں ویلکم کیا۔

محمد حسین نے یہ بھی کہا کہ شہر میں پانی بجلی، گیس، صحت اور تعلیم ہر شخص کو نہیں مل رہی، کراچی سالانہ460 ارب روپے کما کر دیتا ہے، شہر کے لیے سبسڈی ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.