ہفتہ 27؍ذیقعد 1444ھ17؍جون 2023ء

کراچی: بپرجوائے کے باعث طغیانی، سمندر نے کچرا ساحل پر پھینک دیا

سمندری طوفان بپرجوائے کے باعث کراچی، جیوانی اور کیٹی بندر کے ساحل کچرے سے بھر گئے۔

سائیکلون اور اونچی لہروں کے باعث سمندر نے کچرا ساحل پر پھینک دیا جس سے ساحلوں پر گندگی اور تعفن پیدا ہوگیا ہے۔

سمندری طوفان بپرجوائے کی وجہ سے بلند لہروں کے باعث بڑی تعداد میں سیپیاں چائنا پورٹ ساحل پر آگئیں۔

کوڑے میں لکڑی کے بڑے تختے، چپلیں، جوتے، بڑی تعداد میں پلاسٹک اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

موسمی تبدیلی، ہواؤں کی تیزی اور چاند کی روشنی کی وجہ سے طوفانی لہریں پیدا ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.