ہفتہ 27؍ذیقعد 1444ھ17؍جون 2023ء

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل

کراچی کے مختلف علاقوں لیاری، کورنگی، اورنگی ٹاؤن اور سرجانی میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

اس کے علاوہ ناظم آباد، لانڈھی، کیماڑی اور محمود آباد میں بھی بجلی بند ہے۔

اس حوالے سے کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی میں خلل پیدا ہونے سے کچھ گرڈ متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ متاثرہ گرڈ کی بجلی بحال کر دی ہے، کے الیکٹرک انتظامیہ این ٹی ڈی سی سے رابطے میں ہے۔

کے الیکٹرک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.