ہفتہ 27؍ذیقعد 1444ھ17؍جون 2023ء

سعودی وزیرِ خارجہ آج ایران کا سرکاری دورہ کریں گے

سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزیرِ خارجہ تہران میں اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔

اس حوالے سے ایران کے میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرِ خارجہ اس 1 روزہ دورے کے دوران اپنے ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل مارچ میں ایران اور سعودی عرب کی چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے دونوں وزرائے خارجہ کی نیوٹرل مقامات پر 2 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات اپریل میں بیجنگ میں ہوئی تھی جبکہ دوسری ملاقات مئی میں جنوبی افریقا میں برکس اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.