ہفتہ 27؍ذیقعد 1444ھ17؍جون 2023ء

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد ہو گی

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد ہو گی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ فواد چوہدری پر 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت میں بھی کہا ہے کہ جو باتیں کی ہیں اس پر اسٹینڈ کرتا ہوں، ایک لفظ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

عدالت نے مقدمے کی نقول فواد چوہدری کو فراہم کر دیں اور آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اس کیس میں فواد چوہدری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، یکم فروری کو سیشن کورٹ نے ان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

فواد چوہدری پر چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.