جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

ن لیگ جنرل کونسل اجلاس: سانحہ 9 مئی کیخلاف مذمتی قرار داد منظور

مسلم لیگ (ن) جنرل کونسل اجلاس میں سانحہ 9 مئی کی مذمت کی قرار داد منظور کی گئی۔

پارٹی اعلامیہ کے مطابق کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرار دادیں بھی اتفاق رائے سے منظور کی گئیں۔ 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ جنرل کونسل اجلاس میں نواز شریف کی جرات، ہمت اور بصیرت پر خراج تحسین کی قرارداد منظور کی گئی۔ 

قرار داد کے مطابق انہوں نے بدترین جبر اور سیاسی انتقام کا ثابت قدمی، صبر اور بہادری سے مقابلہ کیا۔ قرار داد کے مطابق نواز شریف نے اپنی سیاسی حکمت عملی سے بحرانوں اور سازشوں کا منہ موڑ دیا۔ 

جنرل کونسل اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کو خراج تحسین کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ 

مسلم لیگ ن جنرل کونسل کی قرار دادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ قومی اداروں میں پھوٹ ڈلوانے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور عوام اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی گھناﺅنی سازش کرنے والے کرداروں کو سزا دی جائے۔ 

قرار داد کے مطابق ایک شخص نے اپنی کرپشن اور قومی خزانے کی نیلامی کے جرم کو چھپانے کیلئے لشکر کشی کی۔ 

قرارداد کے مطابق قومی یادگاروں اور قومی ہیروز کی علامات کی بے حرمتی کی گئی۔ دشمن کی طرح فوجی تنصیبات پر حملے کیے اور ریڈیو پاکستان کو جلایا گیا۔

قرار داد کے مطابق عوام نے فتنہ و فساد اور سازشی عناصر کو مسترد کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.