جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

اعظم خان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اعظم خان کی گمشدگی کا مقدمہ ان کے بھتیجے سعید خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ اعظم خان کی گمشدگی کے حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ کہ اعظم خان کی گمشدگی سے متعلق درخواست دہندہ متعلقہ تھانہ سے رابطہ کرے تاکہ قانونی کارروائی کی جاسکے۔

واضح رہے کہ اعظم خان کی گمشدگی سے متعلق ان  کے اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلے، لیکن اس کے بعد واپس نہیں آئے۔

درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.