جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

اعظم خان کی گمشدگی سے متعلق اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آگیا

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی گمشدگی کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اعظم خان کی گمشدگی کے حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اعظم خان کی گمشدگی سے متعلق درخواست دہندہ متعلقہ تھانہ سے رابطہ کرے تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔

واضح رہے کہ اعظم خان کی گمشدگی سے متعلق ان  کے اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلے، لیکن اس کے بعد واپس نہیں آئے۔

درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.