جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

امن معاہدے کیلئے افریقی وفد کی یوکرین آمد، روس نے میزائل داغ دیے

جنوبی افریقا کے صدر رامافوسا روس اور یوکرین میں امن ڈیل کروانے کیلئے آج کیف پہنچے، لیکن روس نے میزائل داغ دیے۔

ان کے ہمراہ افریقی ممالک کے چار صدور اور تین نمائندگان بھی ہیں جو صدر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔

افریقی وفد کے کیف پہنچنے پر ان کا استقبال روسی میزائلوں نے کیا، ان کی آمد کے کچھ ہی دیر بعد کیف میں ایئر ریڈ سائرن بج پڑے اور ایئر ڈیفنس کو متحرک کیا گیا۔

یوکرین ایئرفورس کا کہنا ہے کہ اس نے روس کے 12 میزائل مار گرائے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ تازہ روسی حملے سے شہر میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں لیکن تین افراد زخمی ہوئے۔

افریقا کا اعلیٰ سطح کا وفد اپنے براعظم کی آواز پہنچانا چاہتا ہے جو پچھلے برس جنگ شروع ہونے کے بعد سے اجناس کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

جنوبی افریقا کے صدر کے علاوہ، سینیگال، زیمبیا اور کیماروس کے صدور بھی وفد میں شامل ہیں۔

یوگینڈا، مصر اور کانگو کے صدور کو بھی وفد میں آنا تھا لیکن انہوں نے اپنی جگہ نمائندوں کو بھیجا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.