جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جس سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آر ایل این جی کارگو نہ آنے سے سسٹم میں گیس کم ہو گئی جس سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس پریشر کم ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے اکثر علاقوں میں صارفین گیس سے محروم ہیں اور پاور سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی کم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سسٹم میں گیس کی 5 سو ملین کیوبک فٹ سے زائد کمی کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ کارگو جلد پورٹ پر پہنچ جائیں گے، اگلے ہفتے صورتحال نارمل ہو جائے گئی۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق کھاد اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی کم کر دی گئی ہے، سسٹم میں گیس آنے سے پریشر بہتر ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.