جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

اللّٰہ کا فضل ہے ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے: شیری رحمٰن

وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا فضل ہے کہ ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں، بحیرۂ عرب میں بپرجوائے ماضی کے دیگر طوفانوں سے طویل رہا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج دوپہر میٹنگ میں غور ہوگا کہ متاثرین کو واپس علاقوں میں کیسے پہنچانا ہے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ سجاول میں متاثرین کی واپسی میں شاید کچھ وقت لگ جائے، آبادی اتنی بڑھ گئی ہے، کہاں کہاں ہم پہنچیں؟

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ٹھٹھہ، بدین، سجاول اور کراچی کا ضلع ملیر سمندری طوفان بپرجوائے کے ٹریک پر ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سجاول میں لوگوں کے پاس ذریعۂ معاش کافی حد تک متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں سے 8، 9 ہزار مویشیوں کو بھی منتقل کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.