جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

شعیب اختر کی ’بیٹی‘ کے ہمراہ تصویر، مداح تشویش میں مبتلا

پاکستان قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق تیز رفتار گیند باز نے انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں انہیں ایک نوجوان لڑکی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

سابق کھلاڑی نے بذریعہ کیپشن اس نوجوان لڑکی کو اپنی ’بیٹی‘ کہہ کر متعارف کروایا جس کے باعث مداح کشمکش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ اپنی بیٹی کے ساٍتھ خوشگوار موڈ میں‘، ساتھ ہی انہوں نے اس نوجوان لڑکی کی انسٹا آئی ڈی بھی ٹیگ کی، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس نوجوان لڑکی کا نام ’ایلین شیخ‘ ہے۔

یاد رہے کہ شعیب اختر نے 23 جولائی 2014 کو رباب خان نامی خاتون سے خیبرپختونخوا (کے پی) کے شہر ہری پور میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بیٹے ہیں جو بالترتیب 2016 اور 2019 میں پیدا ہوئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ بولر شعیب اختر نے حالیہ انٹرویومیں پہلی بار اپنی نجی زندگی کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ، بچوں اور دوسری شادی کے حوالے سے کُھل کر بات کی۔

اس سےقبل شعیب اختر نے کبھی بھی میڈیا پر اپنی کسی بھی بیٹی کا تذکرہ نہیں کیا، یہ پہلا موقع ہے جب کھلاڑی نے کسی کو اپنی بیٹی کہہ کر متعارف کروایا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین تذبذب کا شکار ہیں کہ شیئر کی گئی تصویر میں موجود لڑکی شعیب اختر کی حقیقی بیٹی ہے یا نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.