جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

کراچی میں پولیس مقابلہ، ملزم ہلاک، اہلکار شہید

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک ملزم بھی مارا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ تین ملزمان دکان پر ڈکیتی کر رہے تھے، پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.