جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

ہمیں بھاری رقم کی آفر بھی ہوئی: رکنِ PTI روبینہ ضمیر

پی ٹی آئی کی رکن روبینہ ضمیر کا کہنا ہے کہ ہم سے رابطے ہوئے ہیں ہمیں بھاری رقم کی بھی آفر ہوئی۔

پی ٹی آئی کی رکن روبینہ ضمیر میئر کراچی کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے آرٹس کونسل کراچی پہنچی تھیں۔

اس موقع پر انہوں نے ’جیونیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آفر براہِ راست نہیں ہوئی بلکہ کسی کے ذریعے ہوئی تھی۔

پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہو گئے۔

روبینہ ضمیرکا کہنا تھا کہ میں پچھلے 10 سال سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، جب سے ہم نے پیپر جمع کروائے ہمیں بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی آئی کی رکن نے یہ بھی کہا کہ خواتین کو ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

پی ٹی آئی کی رکن شازیہ جعفرانی بھی میئر کراچی کے لیے ووٹ ڈالنے آرٹس کونسل پہنچی تھیں۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خصوصی سیٹ پر الیکٹ ہوئی ہوں، ہم پر ایسا کوئی دباؤ نہیں ہے، حق اور باطل کی جنگ تو چلتی رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.