پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور مزنا مسعود کی بارات اور ولیمے کی تقریب جولائی میں ہوگی۔
دلہن مزنا مسعود کے گھر والوں کی طرف سے شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر سامنے آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف کی بارات کی تقریب 6 جولائی اور ولیمہ 7 جولائی کو ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کے کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو حارث رؤف اور ان کی ہم جماعت مزنا مسعود ملک نے نکاح کرلیا تھا۔
Comments are closed.