جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

شازیہ مری کی مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی منتخب ہونے پر مبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کا بیٹا ہے اور وہ کراچی کے تمام طبقات کی نمائندگی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آج ثابت ہو گیا کہ کراچی کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے۔

پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہو گئے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں کے منتخب میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلز، ٹاؤن کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارکباد دیتی ہوں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن کو 160 ووٹ ملے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.