جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل کا امکان

ملک میں 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے بڑھائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 262 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 147 روپے 68 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.