چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ عدالت بھی مانتی ہے کہ 184/3 کا دائرہ کار وسیع ہو۔
ریویو آف سپریم کورٹ ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، خصوصی بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اعتراض یہ اٹھایا جارہا ہے کہ قانون جلد بازی میں بنایا گیا، اس میں وجوہات بھی شامل کریں، اگر دوبارہ سماعت کا اختیار دینا ہے تو ضرور دیں، طریقہ کار درست اختیار کریں۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ ضروری ہے کہ 184/3 کے تحت دیے گئے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق ہو۔
جسٹس منیب اختر نے کہا کہ محض 184/3 کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دینا امتیازی رویہ ہے۔
عدالت نے ریویو آف سپریم کورٹ ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.