جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

ہم فتح کے قریب ہیں: مرتضیٰ وہاب

پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم فتح کے قریب ہیں، ان شاء اللّٰہ ہماری جیت ہو گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اراکین کے لیے عشائیہ منعقد کیا تھا، ہمارے تمام 173 اراکین عشائیے میں موجود تھے۔

پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کے امیدوار نے کہا کہ تمام اراکین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب آج کیا جائے گا جس کے لیے صبح 9 بجے پولنگ اسٹیشن کے دروازے کھولے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنا نمبر ایوان میں پورا کریں گے، حافظ صاحب! ہار جیت سیاست کا حصہ ہے ماحول خراب نہ بنائیں۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے عمل کو متنازع نہ بنایا جائے، ہم سب کی ایک ترجیح ہے کہ ترقی ہو، ان شاء اللّٰہ ہم اس شہر کو ترقی دیں گے۔

واضح رہے کہ آج آرٹس کونسل کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے انتخاب ہو رہا ہے۔

میئر کراچی کے لیے جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب ہیں۔

کراچی کے ڈپٹی میئر کے لیے سید سیف الدین جماعتِ اسلامی کے جبکہ سلمان مراد پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.