جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے پاکستان میں عام انتخابات کی یاد دہانی کروا دی

گوگل نے پاکستان کے لئے اپنا نیا ڈوڈل پیش کردیا، گوگل نے اپنے اس نئے ڈوڈل کے ذریعے پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ کی یاد دہانی کروا دی۔

گوگل نے پاکستان کے لئے عام انتخابات کی مناسبت سے اپنے ڈوڈل پر پاکستانی جھنڈا اور بیلٹ باکس نمایاں کر دیا۔

گوگل پاکستان کے لئے اپنا ڈوڈل تبدیل کرتے ہوئے یاد دہانی کروا رہا ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق رواں سال پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔

گوگل کے مطابق پاکستان میں قومی اسمبلیاں 13 اگست کو تحلیل ہوجائیں گی جس کے بعد 60 دنوں میں ملک بھر میں عام انتخابات کروانے لازمی ہوں گے۔ اس طرح ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 14 اکتوبر کو عام انتخابات کروانے ہوں گے۔

دوسری جانب گوگل نے گزشتہ شب 12 بجتے ہی پاکستان کے لئے اپنا ڈوڈل تبدیل کیا تو دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

ٹوئٹر صارفین بھی گوگل کے انداز پر دلچسپ تبصرے پیش کرتے ہوئے تعجب کا اظہار کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’کیا اب گوگل ہمیں بتائے گا الیکشن کب ہونے ہیں؟‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.