جماعتِ اسلامی کی منتخب خواجہ سراء رکن چاندنی شاہ کا کہنا ہے کہ پہلی بار خواجہ سراء بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بات جماعتِ اسلامی کی منتخب خواجہ سراء رکن چاندنی شاہ نے آرٹس کونسل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعتٍِ اسلامی کی خصوصی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہوں۔
واضح رہے کہ آج آرٹس کونسل کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے انتخاب ہو رہا ہے۔
میئر کراچی کے لیے جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب ہیں۔
کراچی کے ڈپٹی میئر کے لیے سید سیف الدین جماعتِ اسلامی کے جبکہ سلمان مراد پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔
Comments are closed.