بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کا ایچ آئی وی کے مریضوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے شہر کے تمام اسپتالوں کو خط لکھا ہے اور ایچ آئی وی کے مریضوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام پرائیویٹ اسپتال ایچ آئی وی پازیٹو مریضوں کا علاج نہیں کر رہے، تمام اسپتال ایچ آئی وی کے مریضوں کو دیگر مریضوں کی طرح علاج فراہم کریں۔

خط میں ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی اس سلسلے میں تکنیکی معاونت کے لیے تیار ہیں۔

اسلام آباد کے پرائیویٹ اسپتالوں میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کا علاج نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہیلتھ کیئر اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بڑے پرائیویٹ اسپتالوں نے ایچ آئی وی مریض داخل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ 

حکام نے یہ بھی کہا کہ ایچ آئی وی کے مریض شکایات کے لیے اتھارٹی سے رابطہ کریں، شکایت کنندہ کی شناخت مخفی رکھی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.