بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس ہدف پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کی کوششیں ناکافی قرار دی ہیں اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات بھی ناکافی قرار دیے ہیں۔

اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں…

وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے اقدامات کا کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مجموعی طور بجٹ فریم ورک پر بھی تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.