بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

نائجیریا، کشتی حادثے میں 50 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

نائجیریا کے شمالی وسطی علاقے میں ایک اوور لوڈ کشتی الٹنے سے 50 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لکڑی سے بنی کشتی ریاست نائجر میں شادی کی تقریب کے بعد بارات لیکر دریا کی دوسری جانب ریاست کوارا کی طرف جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے لیکن کوارا ریاست کے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 5 گاؤں کے افراد سوار تھے۔

حکام کے مطابق ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب کوارا ریاست کے گورنر نے ’کشتی حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڑکوں پر مسلح گروہوں کے ہاتھوں اغوا کے خوف سے اکثر نائجیرین لوگ قریبی مقامات پر جانے کے لیے کشتیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.