تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی کے رکن شعیب شاہین نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت سے متعلق پارٹی چیئرمین کا موقف بتادیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں شعیب شاہین، مسلم لیگ ن کے محسن شاہنواز اور سائرہ بانو نے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
اس پر ن لیگی رہنما نے جواب دیا کہ اب چیئرمین پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں ہوسکتی ہے۔
اپوزیشن جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی سائرہ بانو نے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن کے لیے حکومت کی تیاری نہیں، لگتا ہے الیکشن 5، 6 ماہ آگے کردیے جائیں گے۔
Comments are closed.