وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ طوفان بپرجوائے کے خدشے کے پیش نظر ساحلی پٹی سے تقریباً 6 ہزار خاندانوں کے کل 22 ہزار 260 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کردیے ہیں۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ سے 4 ہزار، بدین سے 17 ہزار 320، سجاول سے 4 ہزار 727 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تحصیل کیٹی بندر سے 3 ہزار، تحصیل گھوڑا باری سے 1 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ تحصیل شہید فاضل راہو سے 14 ہزار 310، تحصیل بدین سے 3 ہزار 10 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ تحصیل جاتی سے1 ہزار 727، تحصیل کھاروچھان سے 3 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کیٹی بندر میں 7 ، گھوڑا باری میں 3 ، شہید فاضل راہو میں 10، سجاول میں 4 اور بدین میں 3 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.