منگل23؍ذیقعد 1444ھ13؍جون2023ء

سید علی فرحان وفاقی وزیر صحت کی معاونت کیلئے ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر

وفاقی وزارت صحت نے وفاقی وزیر کی تکنیکی معاونت اور صحت کے معاملات کے لیے ٹاسک فورس کی ازسر نو تشکیل کر دی ہے۔

اس میں 14 ارکان کا تقرر کیا گیا ہے اور لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری اور دارالصحت اسپتال کراچی کے چیف ایگزیکٹو/وائس چیئرمین ڈاکٹر سید علی فرحان رازی کو فورس کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

اراکین میں ڈاکٹر ایس محمد علی اے صادق (نمائندہ پنجاب)، ڈاکٹر تاج بلوچ (نمائندہ بلوچستان)، ڈاکٹر محمود اورنگزیب (نمائندہ کے پی کے)، ڈاکٹر سید ملازم حسین بخاری (نمائندہ اے جے کے)، ڈاکٹر شیر حافظ (نمائندہ جی بی)، پروفیسر رضوان تاج (نمائندہ آئی سی ٹی) شامل ہیں۔

جبکہ عائشہ رضا فاروق، ڈاکٹر رانا محمد صفدر، میجر جنرل (ر) ڈاکٹر طاہر مختار سید، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی، ڈاکٹر سید اسرار حسین اور ارشد محمود ملک بھی اراکین میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.