منگل23؍ذیقعد 1444ھ13؍جون2023ء

وقار مہدی کے وہ الفاظ جو سینیٹ کارروائی سے حذف کردیے گئے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر وقار مہدی کے وہ کونسے الفاظ تھے جو سینیٹ کارروائی حذف کردیے گئے؟

سینیٹ سے خطاب میں وقار مہدی نے کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں 1 لاکھ گدھوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گدھے جولائی 2018ء کے بعد پیدا ہوئے، یہی وہ گدھے تھے جو 16 ماہ پہلے یتیم ہوگئے ہیں۔

پی پی سینیٹر کے ان الفاظ پر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے شور شرابا کیا، جس کے بعد یہ الفاظ کارروائی حذف کردیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.