سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی 8 جون کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
عدالتی حکم نامہ کے مطابق بینچ کے ایک رکن جسٹس شاہد وحید طبعیت ناساز ہونے کے باعث موجود نہ تھے۔
7 جج صاحبان چائے کے کمرے میں اکٹھے ہوئے، فریقین کے وکلاء اور اٹارنی جنرل بھی وہاں موجود تھے۔
اٹارنی جنرل سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ اور ریویو ایکٹ میں ہم آہنگی سے متعلق پیشرفت کا پوچھا گیا۔
اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بجٹ سیشن کے باعث قانون سازی کا عمل رکا ہے، اس کے بعد عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہیں جس کے بعد جولائی میں کام شروع ہوجائے گا۔
تحریری حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے جولائی تک کا وقت مانگا جس کی اجازت دے دی گئی ہے، سماعت جولائی تک ملتوی کی جاتی ہے۔
Comments are closed.