منگل23؍ذیقعد 1444ھ13؍جون2023ء

وزیراعلیٰ سندھ کا آج رات تک 50 ہزار افراد کے انخلا کا ہدف

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج رات تک 50 ہزار افراد کے انخلا کا ہدف ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے طوفان بپرجوائے کے حوالے سے سندھ اسمبلی کو بتایا کہ لوگوں کو طوفان سے پہلے ریسکیو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار طوفان ہٹ کرگیا تو پھر ریسکیو نہیں کرسکتے، اب تک 6 ہزار 800 لوگ ہی محفوظ مقام پر منتقل ہوسکے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج رات تک 50 ہزار افراد کے انخلا کا ہدف ہے، انخلا کرنے والوں کو کیمپس میں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پرامید ہیں کہ طوفان سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو کیمپس میں زیادہ وقت نہیں رہنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سائن بورڈز اور مخدوش عمارتوں کا جائزہ لیا۔

کراچی میں شارع قائدین سمیت شہر کے کئی مقامات پر عمارتوں پر لگے بڑے سائن بورڈز تاحال موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.