منگل23؍ذیقعد 1444ھ13؍جون2023ء

جاتی، کھاروچان اور شاہ بندر کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں، ڈی سی سجاول

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سجاول امتیاز ابڑو نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کے پیش نظر جاتی، کھاروچان اور شاہ بندر کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز ابڑو کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں سے 36 ہزار لوگوں کی نقل مکانی ہونا تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 ہزار لوگوں نے رضاکارانہ نقل مکانی کی ہے، 16 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شاہ بندر کے علاقے سے 9 ہزار میں سے 8 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاتی سے بھی 20 ہزار لوگوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ پاکستان آرمی، رینجرز، پولیس اور دیگر ادارے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ 

ڈی سی سجاول کا کہنا تھا کہ کھاروچان میں اب بھی 6 ہزار لوگ موجود ہیں، تیز بارش کے سبب کھاروچان میں فور وہیل وہیکلز بھی نہیں جا پا رہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھاروچان میں موجود لوگوں کو دریائے سندھ سے کشتی کے ذریعے نکالیں گے، ان کشتیوں میں پاکستان نیوی کی بوٹس بھی شامل ہیں۔

 امتیاز ابڑو نے یہ بھی کہا کہ سجاول میں 12 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل صبح 10 سے 12 بجے کے درمیان کا وقت خطرناک ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.