منگل23؍ذیقعد 1444ھ13؍جون2023ء

استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی نے قومی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے بذریعہ ویڈیو لنک کی۔

پارٹی صدر علیم خان نے کہا کہ ملکی مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں۔ 

اجلاس میں عامر کیانی، عون چوہدری، فردوس عاشق اعوان، مراد راس، سعید اکبر نوانی نے شرکت کی۔

پارٹی اجلاس میں شعیب صدیقی، سید سعید الحسن شاہ، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی شریک تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.