منگل23؍ذیقعد 1444ھ13؍جون2023ء

کراچی: تیز ہوائیں چلنے لگیں، سائن بورڈ نہ ہٹائے گئے

کراچی میں طوفان بپرجوائے کے اثرات نظر آنے لگے، تیز گرد آلود ہوائیں چلنےلگیں تاہم کئی مقامات پر نصب سائن بورڈ ہٹائے نہ جا سکے۔

طوفان بپرجوائے کے خدشے کے باوجود کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔

شارعِ قائدین پر عمارتوں پر لگے بڑے سائن بورڈ اب تک موجود ہیں۔

شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود ایکسٹریملی سیویئر سائیکلونک اسٹارم بپرجوائے کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور وہ ایکسٹریملی سیویئر سائیکلونک اسٹارم سے انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے۔

طوفان بپر جوائے کے پیشِ نظر کمشنر کراچی نے شہر بھر میں لگے بل بورڈز فوری طور پر ہٹانے اور کمزور درخت جو گر سکتے ہیں انہیں کاٹنے کا حکم دیا تھا۔

کمشنر کراچی کے حکم کے باوجود متعلقہ اداروں کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور یہ بورڈز اب بھی موجود ہیں جو خدانخواستہ کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.