منگل23؍ذیقعد 1444ھ13؍جون2023ء

علیمہ خان کا خفیہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کیلئے عدالت سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

علیمہ خان نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی بھی استدعا کر دی۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان کی درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو علیمہ خان کی گرفتاری سے روک دیا تھا اور علیمہ خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.