منگل23؍ذیقعد 1444ھ13؍جون2023ء

سمندری طوفان سے لوڈشیڈنگ پر کتنا اثر پڑے گا؟

سمندری طوفان بپرجوائے سے ایل این جی کی ترسیل، بجلی پیداوار اور ترسیلی لائنیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

وزارتِ توانائی کے مطابق طوفان سے ونڈ انرجی میں 1500 میگاواٹ کمی کا خدشہ ہے جبکہ ایل این جی کی ترسیل متاثر ہونے سے بجلی کی پیداوار میں 1500 میگاواٹ کمی ہوسکتی ہے۔

وزارتِ توانائی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ترسیلی مسائل کے باعث کول پاور پلانٹس کی 2400 میگاواٹ بجلی متاثر ہو سکتی ہے۔

وزارتِ توانائی کے مطابق بجلی کی پیداوار میں کمی کو ڈیزل سے بجلی پیدا کر کے پورا کیا جائے گا، ضرورت پڑنے پر لوڈشیڈنگ میں 3-2 گھنٹے اضافہ ہو سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.