بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سڑک پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بارکھان پولیس کے مطابق دھماکا ہن ندی کے قریب سڑک پر نصب بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے میں 1 شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں زخمی شخص نے دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.