نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ قاسم کے ابا عبدالرحیم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
لاہور میں نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قاسم کے ابا کی ہمشیرہ کا باورچی موت وحیات کی کشمکش میں ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عبدالرحیم کو گردن توڑ بخار ہے، وہ سروسز اسپتال میں 23 مئی سے وینٹی لیٹر پر ہے۔
نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ عبدالرحیم کے جسم پر رتی برابر بھی تشدد کا نشان نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قاسم کے ابا نے 9 مئی کے واقعات میں بھی 25 افراد مارے جانے کا غلط دعویٰ کیا تھا، اب بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔
Comments are closed.