پیر 22؍ذیقعد 1444ھ 12؍جون2023ء

کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد، بیٹا زیر حراست

پولیس کو کراچی ڈیفنس کے علاقے خیابان بدر کے فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے، جس پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کی موت کی وجہ کا علم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہوسکے گا، پولیس کو خاتون کے بیٹے نے فون کرکے بلایا۔

خاتون کے بیٹے نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ صبح سے والدہ اپنے کمرے سے باہر نہیں آئی تھیں، دروازہ توڑا تو اندر والدہ کی لاش تھی۔

پولیس حکام کے مطابق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، فوری طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، شک ہے کہ بیٹے نے ہی اپنی ماں کو قتل کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کا بیٹا نشے کا عادی ہے، جسے فی الحال حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.