پیر 22؍ذیقعد 1444ھ 12؍جون2023ء

میئر کراچی کا انتخاب: پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئر کراچی کے انتخاب کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر اپنا مؤقف پیش کردیا۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے میئر کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی ہر حال میں میئر کا الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے۔

اکرم چیمہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے کسی امیدوار کو ڈپٹی میئر کا فارم جمع کروانے کا نہیں بولا ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے منتخب ارکان کو دباؤ میں لانے کے کوشش کی، منتخب ارکان کو وفاداری تبدیل کرنے کیلئے اغوا کیا جاتا رہا۔

اعلامیہ میں  کہا گیا کہ پارٹی ہدایت پر تمام ارکان کوحافط نعیم الرحمان کو ووٹ دینا ہے، پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی، جو رکن بھی پارٹی ہدایت کے بر خلاف ووٹ ڈالنے نہیں آئے گا تو کارروائی ہوگی۔

تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی چور دروازے سے میئر بنانے کی کوشش بند کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.