پیر 22؍ذیقعد 1444ھ 12؍جون2023ء

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ: مزید 8 خواتین کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار مزید 8 خواتین کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

شناخت پریڈ کے بعد خواتین ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ خواتین ملزمان کا فوٹو گرامیٹک کروانا ہے، خواتین ملزمان میں ساجدہ، فائزہ، شمائلہ، انیلہ، خالدہ حمید، ماریہ اور دیگر شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.