پیر 22؍ذیقعد 1444ھ 12؍جون2023ء

نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشق جرمنی میں شروع

نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشق ’ایئر ڈیفینڈر 23‘ جرمنی میں آج سے شروع ہوگئی ہے۔

یہ مشق 23 جون تک جاری رہے گی، اس میں 25 ممالک کے 250 طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

تمام ممالک سے شریک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 10 ہزار ہے۔

جرمنی میں سیکڑوں افراد نے نیٹو مشق کے خلاف ونسٹورف ایئر بیس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جس میں جنگ اور ہتھیاروں کی مخالفت میں نعرے درج تھے۔

احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ یوکرین جنگ کا سفارتی حل نکالا جائے اور فی الفور فائربندی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.