پیر 22؍ذیقعد 1444ھ 12؍جون2023ء

حلیم عادل شیخ کی میئر کراچی کے الیکشن کیلئے ہدایات جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے میئر کراچی کے الیکشن کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

چیئرمینز اور کونسلرز کے نام خط میں صوبائی صدر تحریک انصاف نے حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی رونا دھونا بند کرکے اپنی شکست تسلیم کرے۔

 خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ نہ دینے پر چیئرمینز کےخلاف کارروائی ہوگی اور انہیں ڈی سیٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کا انتخاب ہوگا۔

جماعتِ اسلامی کی طرف سے کراچی کی میئر شپ کیلئے حافظ نعیم الرحمٰن امیدوار ہیں، جن کے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیے گئے۔

جماعت اسلامی کے میئر کے دیگر امیدواروں سیف الدین اور جنید مکاتی کے بھی کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے۔

جماعتِ اسلامی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار قاضی سید صدر الدین اور سیف الدین کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کراچی کے میئر کے امیدوار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.