لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو علیمہ خان کی گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے علیمہ خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
علیمہ خان نے وکیل رانا مدثر کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد کیا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے۔
علیمہ خان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شامل تفتیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کرنا ہے، عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔
Comments are closed.