اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شکست، روہیت انگلینڈ میں فائنل ہونے پر سیخ پا

بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑگیا، جس کے بعد بھارتی کپتان کا الزام تراشیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ 

بعد از میچ پریس کانفرنس کے دوران روہیت شرما کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آئی پی ایل کے بعد ہی کیوں؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ فائنل مارچ میں کیوں نہیں ہوسکتا؟ جون واحد مہینہ نہیں ہے جہاں ہمیں فائنل کھیلنا چاہیے۔ 

لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے ہرایا۔

گھر کا شیر کہلائے جانے والی بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل دنیا میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت کھیلا جاسکتا ہے، یہ صرف انگلینڈ میں نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی کھیلا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل میں مصروف بھارتی کھلاڑی ایونٹ کا اختتام ہونے کے چند روز بعد ہی انگلینڈ کےلیے روانہ ہوگئے تھے جہاں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا تھا۔

فائنل کی تیاری کےلیے بھارتی ٹیم کو زیادہ وقت نہیں مل سکا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے عالمی چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں بھارت کو 209 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل 2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنلز میں بھارت کو مسلسل دوسری بار شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.