اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

میں والدہ کی وفات پر اتنا نہیں رویا جتنا امریکا میں رویا، سینیٹر مشتاق احمد

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ 20 سال کے بعد ڈاکٹر فوزیہ کو اپنی بہن عافیہ سے ملوانے امریکا لے گیا، میں والدہ کی وفات پر اتنا نہیں رویا جتنا امریکا میں رویا۔

پشاور میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں نے ہر ملک کے ساتھ مدد کی لیکن ڈاکٹر عافیہ کا نہیں پوچھا۔

اپنے خطاب میں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے جیل کی چابی امریکا میں نہیں اسلام آباد میں موجود حکمرانوں کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 سال سے ڈاکٹر فوزیہ اپنے اور ڈاکٹر عافیہ کے بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.