اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

چار ملکی فٹبال ایونٹ: ماریشیز نے پاکستان کو 0-3 سے ہرادیا

چار ملکی فٹبال ایونٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں ماریشیز سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

میزبان ملک نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔ گرین شرٹس کی جانب سے میچ میں گول کی ہر کوشش ناکام ثابت ہوئی۔

ماریشیز کا پہلا گول ویلینو جرمی رابرٹ نے 53ویں منٹ میں کیا۔ ایشلے نذیرا نے 63ویں جبکہ مامون موسیٰ خان کے اون گول نے میچ کو 0-3 پر اختتام پذیر کیا۔

میچ میں پاکستان کے مڈ فیلڈ نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کا اگلا میچ کینیا کے خلاف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.