بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ سے متعلق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں کے دوران پروازوں کو ملتان اور لاہور ایئر پورٹس پر اتارا جائے گا۔
سمندری طوفان کے حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بائپر جوائے ایکسٹریملی سیویئر سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے، جو کراچی کے جنوب میں 770 کلو میٹر دور ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ بحیرۂ عرب میں شدید سمندری طوفان بائپرجوائے میں مزید شدت آگئی ہے، طوفان ٹھٹھہ کے جنوب میں 750 کلو میٹر جبکہ اورماڑہ کے جنوب مشرق میں 860 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان بھارتی خلیج کچ اور جنوب مشرقی سندھ کے درمیان ٹکرا سکتا ہے، طوفان کے اثرات کا اندازہ اس کے ٹکرانے کی شدت پر منحصر ہے۔
Comments are closed.