ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

بلوچستان کا بجٹ 16 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2023-24 کے بجٹ کا حجم 700 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے، بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 529 ارب 32 کروڑ روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا خسارہ 150 ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ 200 ارب روپے کے لگ بھگ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 5 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کرنے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں30 فیصد اضافے کی تجویز شامل ہے۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی بجٹ کل پیش کردیا جس کے بعد اب آپ کی تنخواہ آپ کے بینک اکاؤنٹ میں یا آپ کے ہاتھ میں ٹیکس کٹنے کے بعد کتنی آئے گی اس بارے میں آپ خود ہی جان سکتے ہیں۔

آئندہ بجٹ میں بلوچستان کے اپنے وسائل سے آمدنی کا تخمینہ 60 ارب 32 کروڑ روپے ہے، این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل اور دیگر ذرائع سے آمدن کا تخمینہ 413 ارب روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے لیے 90 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے جبکہ امن و امان کے لیے 60 ارب روپے اور صحت کے لیے 50 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.